26 فروری سے کورونا ویکسین کا آغازکورین حکومت کی جانب سے ٢٦ فرور

کورین حکومت کی جانب سے ٢٦ فروری سے کورونا وائرس کی باقاعدہ ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا

ویکسین سے سب سے پہلے مستفید ہونے والے افراد میں ملک بھر کے نرسنگ اسپتال، مینٹل نرسنگ ہومز اور متعلقہ سہولیات میں کام کرنے والے ٦٥ برس سے کم عمر کے ملازمین وغیرہ ہوں گے

مقامی حکام کی جانب سے محفوظ ویکسینیشن کیلئے ویکسینیشن کے عمل سے پہلے ویکسین ایجنسی کا ابتدائی معائنہ کئے جانے کا امکان ہے

حکومت کی جانب سے تمام اداروں میں ویکسین کے وصول کنندگان کی فہرست ترتیب دی جائے گی جو کہ ٢٥ فروری سے عیاں کی جائے گی

계속 “26 فروری سے کورونا ویکسین کا آغازکورین حکومت کی جانب سے ٢٦ فرور” 읽기

جنوبی کورین صدر کی جانب سے کو رونا کی مشکلات سے نمٹنے کے بعد عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کا جائزہ کرنے کا اعلان

صدر مون نے 19 فروری کو کہا کہ، ہم کورونا کی صورتحال سے نکلنے کے بعد عوام کو تسلی دینے کے لئے امدادی رقوم کی ادائیگی اور کورونا کے خلاف حوصلے سے لڑنے کے لئے رقم کی ادائیگی کی حمایت کر سکتے ہیں۔

اس دن ، بلیو ہاؤس کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے ذریعے کہا کہ صدر مون نے یہ بات ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے لنچ کے اجلاس میں بیان کی۔

اس کے علاوہ، صدر مون نے پارٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ چوتھی آفت کی سبسڈی کے سلسلے میں نظر انداز رہ جانے والے مقامات کو زیادہ سے زیادہ کم کیا جائے۔

صدر مون نے کہا، خاص طور پر آمدنی کے مقابلے میں قدرتی طور پر تباہی کی سبسڈی فراہم کی جانی چاہئے ، لیکن چونکہ آمدنی کی شناخت نہیں ہوسکی ، اس لئے ہم نے یکساں مدد فراہم کی لیکن آئندہ باقاعدہ نظام کے تحت امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

계속 “جنوبی کورین صدر کی جانب سے کو رونا کی مشکلات سے نمٹنے کے بعد عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کا جائزہ کرنے کا اعلان” 읽기

چین، ویتنام اور کمبوڈیا کام کی غرض سے ٢ ہفتوں کے دورے پر قرنطینہ سے استشنیٰ حاصل

3coun

کورین حکومت نے چین، ویتنام اور کمبوڈیا میں کاروبار یا کام کی غرض سے جانے والے مقامی کاروباری افراد کو لازم قرار دیئے گئے قرنطینہ سے استشنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے

29 جولائی کو، سینٹرل ڈیزاسٹر سیفٹی ریسپانس سینٹر نے باقاعدہ بریفنگ میں ان تینوں ممالک کو کورونا کا خطرہ کم ہونے کی باعث اس پالیسی کا اعلان کیا

اب تک حکومت نے یہ پالیسی صرف سفارتی و عوامی ویزا ہولڈروں اور داخلے سے قبل سفارتی مشنوں کے ذریعہ بین الاقوامی کنونشنوں میں شرکت کے لئے تصدیق شدہ دستاویزات جمع کروانے کی صورت میں قرنطینہ سے استشنیٰ کی اجازت تھی

계속 “چین، ویتنام اور کمبوڈیا کام کی غرض سے ٢ ہفتوں کے دورے پر قرنطینہ سے استشنیٰ حاصل” 읽기

١٧ اگست عارضی چھٹی مقرر

0817 ١٧ اگست کو عارضی تعطیل مقرر کر دیا گیا ہے

یوم آزادی یعنی ١٥ اگست بروز ہفتہ سے ١٧ اگست تک ٤ دن سرکاری تعطیلات ہیں

٢١ جولائی کو صدر من جے ان نے اسٹیٹ کونسل کانفرنس میں عارضی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بیان کیا کہ ووہ کورونا کی طوالت سے تنگ آئے عوام کو ایک مختصر لیکن قیمتی وقفہ دینا چاہتے ہیں 

계속 “١٧ اگست عارضی چھٹی مقرر” 읽기

کورین ویزا سسٹم میں نئی تبدیلیاں

KakaoTalk_20200630_163134323

یکم جولائی سے کوریا آنے والے غیر ملکیوں کو پاسپورٹ پر کورین ویزا سٹیکر کی بجائے ویزا سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا

گزشتہ ٢٤ فروری سے امریکہ اور جاپان سمیت یورپ کے ٢٤ ممالک میں ویزا سٹیکر کا استعمال ختم کر دیا گیا تھا جو کہ اب پوری دنیا میں موجود کورین سفارت خانوں تک وسیع کر دیا گیا ہے

غیر ملکی شہری کوریا ویزا پورٹل کے ذریعے ویزا سرٹیفکیٹ پرنٹ کر سکیں گے

ویزا سرٹیفکیٹ پر پرنٹ شدہ سیریل نمبر کے ذریعے ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر، نام اور تاریخ پیدائش کے اندراج کے بعد فوری دستاویزات کی تصدیق کی جا سکے گی

계속 “کورین ویزا سسٹم میں نئی تبدیلیاں” 읽기

غیر ملکی شہریوں کو رضاکارانه واپسی پر بھی جرمانہ ادا کرنا ہو گا

hammer-611582_1280

غیر قانونی شہریوں کو یکم جولائی کے بعد سے اپنی مرضی سے ملک چھوڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ ادا کرنا ہو گا

گزشتہ سال ١١ دسمبر سے رواں سال ٣٠ جون تک غیر قانونی شہریوں کی فلاح کو سامنے رکھتے ہوئے بغیر کسی جرمانے کے ملک چھوڑنے ک موقع دیا گیا تھا، جبکہ یکم جولائی کے بعد رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے والے غیر رجسٹرڈ شدہ شہریوں پر ایک مخصوص جرمانہ عائد کیا جائے گا

لیکن جولائی سے ستمبر کے دوران واپسی کی صورت میں، جرمانے کی اصل رقم کا ٣٠ فیصد جبکہ اکتوبر کے بعد اصل رقم کا ٥٠ فیصد عائد ہو گا

جرمانے کی رقم ادا کرنے کی صورت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قانون کی خلاف ورزی کے مطابق ١ تا ١٠ سال تک دوبارہ پابندی عائد کی جائے گی

계속 “غیر ملکی شہریوں کو رضاکارانه واپسی پر بھی جرمانہ ادا کرنا ہو گا” 읽기

سیؤل سٹی، غیر ملکی بھی ریلیف فنڈ سے مستفید ہوں گے

Print

سیؤل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی شہریوں کو بھی ریلیف فنڈ فراہم کیا جائے گا جبکہ ریلیف فنڈ کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

سیؤل انتظامیہ نے رواں برس ٢٠٢٠ کے تیسرے ضمنی بجٹ میں ‘غیر ملکیوں کے لئے ریلیف فنڈ’ کا اضافہ کیا جو کہ ٣٠ جون کو سٹی کونسل میں منظور ہوا

سیؤل شہر میں تقریباً ٣ لاکھ غیر ملکی شہری آباد ہیں، جبکہ فی خاندان اوسط افراد کی تعداد کو مطابق تقریباً ١ لاکھ خاندان ریلیف فنڈ سے مستفید ہو سکیں گے

امیگریشن میں رجسٹرڈ شدہ غیر ملکی جو کہ اندروں ملک کام اور آمدن سے متعلقہ سرگرمیوں میں مبتلا ہیں، اس پروگرام میں شامل ہوں گے

روزنامہ کوریا کے مطابق سٹی کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘کورین شہریوں پر عائد شدہ معیارات کو لاگو کر کے مدد فراہم کی جائے گی’

یہ معاملہ کوریا ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور تفریق کی مد میں سامنے لیا گیا اور سیؤل میٹروپولیٹن حکومت کی جانب سے اس اس تجویز کو قبول کیا گیا اور مثبت انداز میں حل کیا گیا

계속 “سیؤل سٹی، غیر ملکی بھی ریلیف فنڈ سے مستفید ہوں گے” 읽기

یکم جولائی سے مارٹ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر ماسک کی فروخت کی آغاز

virus-4898571_1280

رواں ماہ یعنی یکم جولائی سے بڑے مارٹس اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر ماسک کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے

لوتے مارٹ سے فی کس ٥ ماسک پر مشتمل ایک باکس خریدا جا سکے گا جبکہ عام ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے قابل خرید ماسک کی حد مقرر نہیں ہے

کارخانوں کے مطابق فی ماسک کی قیمت ٥٠٠ تا ٩٧٥ وان تک ہے

계속 “یکم جولائی سے مارٹ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر ماسک کی فروخت کی آغاز” 읽기

انکم سپورٹ پالیسی میں غیر ملکیوں کو شامل نہ کرنا، مساوی حقوق کی خلاف ورزی

국가인권위원회
국가인권위원회

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن آف کوریا کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا ہے کہ سئول سٹی اور صوبہ گیونگی نے کورونہ کے پیش نظر انکم سپورٹ پالیسی سے غیر ملکیوں کو نکالنا امتیازی سلوک کی عکاسی کرتا ہے

١١ جون کو نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے سئول سٹی کے میئر اور صوبہ گیوںگی کے گورنر کو تجویز دی کہ انکم سپورٹ پالیسی میں ترامیم کے بعد غیر ملکی شہریوں کو بھی مکمل حقوق فراہم کئے جائیں

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بیان کیا کہ، “غیر ملکی باشندے بھی مقامی شہریوں کی طرح کوریا میں رہتے ہوئے قرنطینہ یا سماجی دوری وغیرہ جیسی تمام ذمہ داریوں اور سرگرمیوں میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اس لئے انہیں امدادی پالیسیوں میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ بلکہ غیر ملکی باشندوں کو یوں نظر انداز کرنا معاشرے میں ان کی بقا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

계속 “انکم سپورٹ پالیسی میں غیر ملکیوں کو شامل نہ کرنا، مساوی حقوق کی خلاف ورزی” 읽기