مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس 5.4 فیصد ریکارڈ

مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں تقریباً ۵ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

رواں ماہ ۳ جون کو قومی شماریات ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ۵۰۴ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ تقریباً ۱۴ سالوں میں بلند ترین سطح ہے

رواں سال فروری تک افراط زر کی شرح میں ۳ فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اس کے بعد مارچ اور اپریل میں ۴ فیصد جبکہ مئی میں افراط زر کی شرح برق رفتاری سے اضافے کیساتھ ۵ فیصد پر جا پہنچی

اگر اسی رفتار سے قیمتیں بڑھتی رہیں تو کم آمدنی والے خاندانوں پر بوجھ لامحالہ بڑھ جائے گا، اور کھپت کم ہونے کی وجہ سے ایک مشکل صورت حال پیدا ہو سکتی ہے جو کہ ملکی ترقی پر منفی اثر انداز ہو سکتی ہے

계속 “مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس 5.4 فیصد ریکارڈ” 읽기

۸جون سے بیرون ملک سے کوریا آنے پر لازم قرنطینہ کی شرط ختم

رواں ماہ ۸ جون سے کورین حکومت نے ویکسین کی ڈوز سے بلا واسطہ طور پر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ۷ دن کے قرنطینہ سے اسنشنی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

فی الحال بیرون ملک سے کوریا آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافران کیلئے ۷ دن قرنطینہ کرنا لازمی ہے

انچھون انٹیرنیشنل ایئرپورٹ پر عائد تمام پروازی و مسافری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں

فی گھنٹہ پروازوں کی تعداد پر پابندی اور پرواز کے وقت پر پابندی ۲۶ ماہ بعد ختم کی گئی ہے جس کے بعد انچھون ایئرپورٹ پر اترنے والی پروازوں کی تعداد فی گھنٹہ ۲۰ عدد سے بڑھ کر ۴۰ ہو گئی ہے، رات آٹھ بجے تا صبح پانچ بجے تک پرواز پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے اور انچھون ایئرپورٹ پہلے کی طرح ۲۴ گھنٹے آپریشنل ہو چکا ہے

تاہم کوریا میں داخل ہونے سے پہلے کورونہ ٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ کروانا اور کوریا داخل ہونے کے بعد تین دن کے اندر کورونہ کا ٹیسٹ کروانا ابھی بھی لازمی قرار ہے

계속 “۸جون سے بیرون ملک سے کوریا آنے پر لازم قرنطینہ کی شرط ختم” 읽기

سئول سب وے لائن نمبر 2 اور لائن نمبر 5~8، لیٹ نائٹ آپریشن پھر سے بحال

رواں ماہ 7 جون سے سئول سب وے لائن نمبر 2، 5، 6، 7، 8 کے رات گئے آپریشن کو دوبارہ سے بحال کر دیا گیا تھا

سئول سب وے کی جانب سے 2020 میں کورونہ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافرین کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اوقات کر میں تبدیلی کے بعد آخری سٹیشن تک رات 12 بجے تک کر دیا گیا تھا تاہم 7 جون سے سب وے دوبارہ رات 1 بجے تک استعمال کی جا سکے گی

آئندہ ماہ یکم جولائی سے سئول سب وے لائن نمبر 1 اور گیونگئی سینٹرل لائن جبکہ یکم اگست سے لائن نمبر 3 اور 4 کے بھی پرانے اوقات کار کو بحال کر دیا جائے گا

آخری ٹرین کے اوقات کار کی معلومات متعلقہ سب وے سٹیشن اور انٹرنیٹ ہوم پیج کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہے

계속 “سئول سب وے لائن نمبر 2 اور لائن نمبر 5~8، لیٹ نائٹ آپریشن پھر سے بحال” 읽기

جون کی گرمی، اے سی میں آگ لگنے کا خطرہ

جون سے گرمی کی شدت میں لگاتار  اضافے کے ساتھ ایئر کنڈیتیونیرز میں آگ لگنے کا خدشہ بھی پیدا ہو جاتا ہے

رواں ماہ ٨ جون کو سئول فائر اینڈ ڈیزاسٹر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ٢٠١٧ سے جون ٢٠٢١ تک سئول میں واقع ہونے والے آگ لگنے کے کل حادثات ٢٢٢٨ (سالانہ اوسط ٤٤٦ حادثات) میں سے برقی عوامل کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کی تعداد ٥١٤ تھی جو کہ مئی سے ٨.٤ فیصد زیادہ ہیں 

جون میں پیش آنے والے حادثات میں اے سی میں آگ لگنے کے حادثات پچھلے ماہ کی نسبت ٢٣ حادثات کے اضافے کے ساتھ کل ٣٣ تھے

ترجمان فائر اینڈ ڈیزاسٹر ہیڈ کوارٹر نے تجویز دی کہ جون میں سماجی دوری کے خاتمے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث حفاظتی تدابیر اختیار کرنے میں کاہلی پیدا ہو سکتی ہے، تاہم اے سی کے استعمال سے پہلے وائرنگ اور آوٹ ڈور یونٹ کی صفائی وغیرہ  اور محتاط رویہ کیا جائے

계속 “جون کی گرمی، اے سی میں آگ لگنے کا خطرہ” 읽기

بلدیاتی انتخابات میں پیپل پاور پارٹی کی واضح جیت

رواں ماہ یکم جون کو پورے ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپل پاور پارٹی نے کامیابی حاصل کی

پیپل پاور پارٹی نے پورے ملک کے ١٧ شہروں ور صوبوں میں سے کل ١٢ نشستوں پر فتح سمیٹی

جبکہ کوریا ڈیموکریٹک پارٹی اپنے گڑھ ہونام میں ٣ نشستیں، جیجو اور گیونگی وغیرہ سمیت کل ٥ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی

پیپل پاور پارٹی نے ٤ سال بعد پھر سے بوسان، اُلسان اور گیونگنام میں نشستوں پر قبضہ حاصل کیا اس کے علاوہ صوبہ گیونگی میں سوائے ١ نشست کے دارالحکومت اور چُھنگ چھون میں مکمل کامیابی حاصل کی

جسٹس پارٹی کے کل ١٩١ امیدواران میدان میں اترے جن میں سے ٧ امیدواران نے ناظمین کے طور پر اپنی قسمت آزمائی، لیکن کوی بھی کامیاب نہ ہو سکا

계속 “بلدیاتی انتخابات میں پیپل پاور پارٹی کی واضح جیت” 읽기

سوشل ڈسٹینسنگ، سماجی فاصلہ ختم

سماجی فاصلہ یا سوشل ڈسٹینسنگ، جسے کورونہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، دو سال اور ایک ماہ کے نفاذ کے بعد ختم کر دیا گیا ہے

کورین حکومت کی جانب سے ١٥ اپریل کو اعلان کیا گیا کہ ١٨ اپریل رات ١٢ بجے سے نجی اجتماعات میں افراد کی محدود تعداد وغیرہ سمیت سماجی فاصلے کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں

ماسک پہننے سے متعلقہ قانون فی الحال برقرار ہے جبکہ کھلی جگہوں پر ماسک اتارنے کے بارے میں مزید ٢ ہفتوں بعد فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے

25 اپریل سے فلم تھیٹر اور کنسرٹ ہالز میں کھانے پینے کی اجازت بھی ہو گی

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سماجی فاصلہ ختم ہونے کے باوجود نرسنگ اسپتال وغیرہ یا ایسی سہولیات جہاں وبا آسانی سے پھیلنے کا خطرہ موجود ہو، میں داخلے سے قبل ٹیسٹ اور داخلے پر پابندی وغیرہ قرنطینہ کے اقدامات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

계속 “سوشل ڈسٹینسنگ، سماجی فاصلہ ختم” 읽기

سینیٹری پروڈکٹس کی خریداری میں معاونت، توسیع شدہ عمر ٩ تا ٢٤ سال

رواں سال مئی سے کم آمدن والے گھرانوں کی خواتین کیلئے سینیٹری پروڈکٹس کی خریداری میں معاونت حاصل کرنے کیلئے اہل عمر کی حد ١١ تا ١٨ سال سے تبدیل کر کے ٩ تا ٢٤ سال مقرر کی جا رہی ہے

رواں ماہ 12 اپریل کو وزارت برائے صنفی مساوات و خاندان نے اعلان کیا کہ یوتھ ویلفیئر سپورٹ ایکٹ کے نفاذ کے حکم نامے میں ترمیم کابینہ کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے، جس میں خواتین اور نو عمر بچیوں کیلئے ماہواری / سینیٹری کی مصنوعات کی خریداری کیلئے معاونت کی عمر بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے

نیشنل بیسک لیونگ ایکٹ کے تحت کھانا پینا، طبی دیکھ بھال، رہائش، اور تعلیم کے فوائد حاصل کرنے والے، قانون کے تحت کم آمدن والے افراد، سنگل پیرنٹ فیملی سپورٹ ایکٹ کے تحت معاونت حاصل کرنے والے افرراد میں سے ١٩ تا ٢٤ سال عمر والی خواتین یکم مئی سے سینیٹری مصنوعات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں

عمر کی حد میں اضافے کے ساتھ مزید تقریباً ١ لاکھ ٣٠ ہزار لڑکیاں جن کا تعلق کم آمدن والے خاندانوں سے ہے، اضافی فوائد حاصل کر سکیں گیں

سپورٹ کی رقم ماہانہ ١٢ ہزار وان ہے

계속 “سینیٹری پروڈکٹس کی خریداری میں معاونت، توسیع شدہ عمر ٩ تا ٢٤ سال” 읽기

بین الاقوامی عمر، قانونی اور سماجی عمر کے حساب کے طریقے کے طور پر فروغ

رواں ماہ ١١ اپریل کو صدارتی عبوری کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ ‘بین الاقوامی عمر’ کی بنیاد پر قانونی اور سماجی عمر کے حساب کتاب کے طریقہ کار کو یکجا کرنے کے منصوبے پر زور دے گی

عبوری کمیٹی کے مطابق، ‘کورین عمر’ جس کا حساب سال کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے اور ‘انٹرنیشنل عمر’، جس کا حساب تاریخ پیدائش کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، کو کوریا میں ایک ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، یعنی عمر کے حساب کتاب پر الجھنیں اور تنازعات موجود ہیں

عبوری کمیٹی پہلے سول ایکٹ اور بنیادی انتظامی ایکٹ میں عمر کے حساب کے طریقہ کار اور انستمال کے طریقے کو قائم کرکے سول اور انتظامی شعبوں میں “‘بین الاقوامی عمر” کے استعمال کے اصول کو قائم کرے گی، اور پھر انفرادی قوانین کی بہتری پر زور دے گی جو فی الحال پرانا عمر کے حساب کے طریقے کو استعمال کر رہے ہیں

عبوری کمیٹی نے بیان کیا کہ اس کا مقصد اس سال کے اندر بنیادی انتظامی ایکٹ میں ترمیم تیار کر کے قومی اسمبلی کو پیش کرنا ہے تاکہ متعلقہ مواد اگلے سال تک قومی اسمبلی سے پاس ہو سکے

계속 “بین الاقوامی عمر، قانونی اور سماجی عمر کے حساب کے طریقے کے طور پر فروغ” 읽기

غیر ملکی سیزنل ورکرز کی آمد شروع

سنہ 2022 کے پہلے نصف حصے میں تفویض شدہ غیر ملکی سیزنل ورکرز کا ترتیب وار داخلہ شروع ہو چکا ہے

وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 4 اپریل کو 100 غیر ملکی ورکرز کی آمد کے ساتھ شروع ہونے والے 12,330 موسمی غیر ملکی سیزنل ورکرز جو اس سال کے پہلے حصّے میں تفویض کیے گئے ہیں ترتیب وار ملک میں داخل ہوں گے

وزارت انصاف نے اعلان کیا کہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے تقریباً 132,000 غیر ملکی ورکرز اور 950 ماہی گیروں، جن کے ویزا اپریل سے دسمبر کے درمیان ختم ہو رہے ہیں، کے قیام اور ملازمت کی مدت کو بڑھا کر کاشتکاری اور ماہی گیری کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

سال کے دوسرے نصف سے ورکرز کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ پولاک پروسیسنگ اور خشک کھجور کی پروسیسنگ میں موسمی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جا سکیں، جو کہ مینوفیکچرنگ کی صنعت تو ہیں لیکن کاشتکاری اور ماہی گیری سے قریبی تعلق رکھتے ہیں

계속 “غیر ملکی سیزنل ورکرز کی آمد شروع” 읽기