٢٠ مئی، یوم یکجہتی، ملک بھر میں جگہ جگہ تقریبات

세계인의날

٢٠ مئی ٢٠١٧ کو کورین حکومت کی طرف سے “یوم یکجہتی” منایا جاتا ہے. اس دن کورین عوام اور کوریا میں رہائش پذیر غیرملکی افرادکے درمیان  ایک دوسرے کی ثقافت اور روایات  کا احترام اور سماجی ماحول پیدا کرنے کیلئے”یوم یکجہتی” کے موقع پر  ملک بھر میں جگہ جگہ تقریبات کا انقعاد کیا جاتا ہے

محکمہ انصاف کیطرف سے ١٩ مئی کو سیول نیشنل تھیٹر “ہے او ریم تھیٹر” میں  دسویں سالانہ یوم یکجہتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا. سیول سٹی انتظامیہ کی طرف سے ٢٠ مئی کو تقریب اور گلوبل کانٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ٢١ مئی کو انچھن سٹی انتظامیہ کی طرف سے اور آنسن سٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی اسی طرح کی مختلف تقریبات کا انقعاد کیا جائے گا

.تقریبات کے بارے میں مزید تفصیلات کیلئے “یوم یکجہتی” کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے

(http://www.togetherday.kr)

계속 “٢٠ مئی، یوم یکجہتی، ملک بھر میں جگہ جگہ تقریبات” 읽기

دا نوری کال سینٹر کے ایڈوائزری پینل میں مزید ٥٣ افراد شامل

다누리

وزارت براے صنفی مساوات و خاندان نے کورین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھی فیملی کے ساتھ الحاق کرتے ھوے، کثیرالثقافتی فملیز کیلئے متعارف کروائی گئی سروس ‘دا نوری کال سینٹر’ کی پیشہ وارانہ قابلیت کو مزید نکھارنے کیلئے، میڈیکل وغیرہ جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزید  ٥٣ ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

دا نوری کال سینٹر(1366-1577)  ہر روز ٢٤ گھنٹے ١٣ مختلف زبانوں میں سروس فراہم کر رہا ہے. کثیرالثقافتی فیملی میں کوئی بھی مسلہ  یا  کسی بھی معاملے پر یا روز مرہ زندگی کے متعلق  کسی بھی معاملے پر مشاورت کے لئے رابطہ کیجئے.

계속 “دا نوری کال سینٹر کے ایڈوائزری پینل میں مزید ٥٣ افراد شامل” 읽기

رواں سال کثیرالثقافتی بجٹ ١٥٠ بلین وان

multiculture

وزارت براے صنفی مساوات و خاندان کے مطابق “کثیرالثقافتی خاندانوں کیلئے مقررہ بنیادی منصوبہ بندی کو کافی حد تک بڑھایا جا رہا ہے

رواں سال کی منصوبہ بندی کیمطابق ایسے خاندانوں کے بچوں کی نشوونما اور ترقی کو سپورٹ کرنے کیلئے اقدامات کے جاہیں گے اور ساتھ ہی ساتھ شادی شدہ خواتین کی سماجی اور اقتصادی امداد و رہنمائی کیلئے ایڈوانس توسیع وغیرہ جیسے مسائل و معاملات پر ٦ مختلف علاقوں میں ٧٩٩ منصوبوں پر تقریباً ١٥٠ بلین وان کی کثیر رقم صرف کی جائے گی.

کثیرالثقافتی خاندان کے بچوں کیلئے کنڈرگارٹن کی تعداد ٦٠ سے بڑھا کر ٩٠

کثیرالثقافتی طلباء کو یونیورسٹی سلیکشن میں مدد فراہم کرنے کیلئے گلوبل برج پروجیکٹ: ١٧ سے بڑھا کر ٢٠ تک

امیگریٹڈ طلباء کیلئے پریپریٹری کلاسز کا انقعاد: کلاسز کی تعداد ١٣٨ سے بڑھا کر ١٦٠

خواتین کی سہولت کیلئے ویمنز سینٹرز کی تعداد: ١٢ سے بڑھا کر ٢٦

تارکین وطن شادی شدہ خواتین سپورٹ پیکج: ١٠٠ مختلف مقامات پر زیرعمل

کثیرالثقافتی طلباء کیلئے ترجیحی اسکول: ١٨٠ سے بڑھا کر 200

آن لائن ایجوکیشن سروس: کثیرالثقافتی ایجوکیشن سسٹم

مہاجرخواتین کیلئے سہولت سینٹر: مختلف مقامات پر ١٢ نئے سینٹرز کا اجراء

계속 “رواں سال کثیرالثقافتی بجٹ ١٥٠ بلین وان” 읽기

٦سال میں غیرملکی بیویوں سےطلاق کی شرح ٤گنا

divorce 이혼

کورین لیگل ایڈسینٹر فار فیملی ریلشنز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کثیرالثقافتی خاندانوں (کورین خاوند اور غیر ملکی بیوی) شماریات براے مشاورت طلاق ٩٥٥ تھی. جبکہ ٢٠١٥ میں یہ تعداد ٩٢٥ اور ٢٠١٠ میں ٤٧٢ تک محدود تھی.

مشاورت کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں میں ٢٠١٠ میں %٢٩.٤، ٢٠١٣ میں %٥١.٩، اور ٢٠١٦ میں %٥١.٩ درخواستیں کورین مردوں کی طرف سے دائر کی گئیں

اس مشاورت طلاق کی وجوہات کا جائزہ لیتے ھوے کورین مردوں کی طرف سے مختلف عناصر (طویل عرصہ تک علیحدگی، فطری اختلافات، اقتصادی تنازعات وغیرہ) کیوجہ سے % ٤٢ اور بیوی کے گھر سے بھاگ جانے کی وجہ سے %٢٦.٣ درخواستیں موصول ھوئیں.  دوسری جانب غیر ملکی خواتین کی طرف سے درخواستوں کی بنیادی وجہ مردوں کا ان پر “تشدّد” بنی.

مشاورت کے دعوادار کثیرالثقافتی خاندانوں میں سے “باعث علیحدگی” کا تناسب %٣٧.٩ رہا.


계속 “٦سال میں غیرملکی بیویوں سےطلاق کی شرح ٤گنا” 읽기